Google plans to acquire Fitbit

گوگل ، فٹ بٹ کو خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ  فٹ بٹ (Fitbit) کو خریدنے کی منصوبہ بندی  کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے وئیر ایبل کمپنی فٹ بٹ کو باضابطہ طور پر خریداری کی پیش کش کی ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ  گوگل فٹ بٹ کو  کتنی ادائیگی کرے گا۔ 
فٹ بٹ کو خریدنے کا مطلب ہے کہ گوگل کو آخر کار وہ ٹیم میسر آ جائے جو  پکسل واچ پر کام کرے اور یہ ڈیوائس مارکیٹ میں دوسری ڈیوائسز کا مقابلہ کر سکے۔ اس وقت گوگل اپنے وئیر او ایس (Wear OS) کو تھرڈ پارٹیز کو فراہم کر رہا ہے۔
فٹ بٹ کو خرید کر گوگل اپنے ہارڈ وئیر پورٹ فولیو کو بڑھانا چاہتا ہے۔
اگرچہ فٹ بٹ  کی تازہ ترین مصنوعات  ورسا لائٹ  اور ورسا 2 کی فروخت تسلی بخش نہیں رہی لیکن جیسے ہی گوگل کی فٹ بٹ کو خریدنے کی خبریں  عام  ہوئی، اس کے شیئرز میں 30 فیصد ہو گیا۔ 
رائٹرز کا کہنا ہے کہ اس جنوری میں گوگل  پہلے ہی  فوسل  کے سمارٹ واچ سے متعلقہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی کو  خرید چکا ہے۔گوگل نے اسے 40 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں  ہو سکا کہ گوگل نے اس پر مزید کیا کام کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 30 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp