Microsoft launches Xbox One Console Streaming for Android phones

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ فونز کے لیے ایکس باکس ون کنسول سٹریمنگ لانچ کر دیا

ایکس باکس پروگرام کے ایک منیجر نے بتایا ہے کہ  اب  برطانیہ اور امریکا  سے تعلق رکھنے والے ایکس باکس ون کے تمام ٹیسٹر  نئے گیمنگ سٹریمنگ فیچر کو آزما سکتے ہیں۔اس کے لیے صارفین اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس استعمال کر سکیں گے  اور ایکس باکس ون گیمز کی  براہ راست سٹریمنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس فیچر کی سب سے  اچھی بات یہ ہے کہ  یہ ایکس باکس ون کنسول پر انسٹال ایکس باکس ون  اور ایکس باکس 360 گیمز کے ساتھ بغیر کسی پابندی کےکام کرتا ہے۔
اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے  صارفین کے پاس اینڈروئیڈ ڈیوائس ہونی چاہیے۔ مائیکرو سافٹ نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ  یہ فنکشن آئی او ایس کے لیے بھی جاری کیا جائے گا یا نہیں۔ اس کے علاوہ  اسے استعمال کرنے  کے لیےانٹرنیٹ کی اپ لوڈ بینڈ وڈتھ کم از کم 4.75 ایم بی پی ایس  ہونی چاہیے۔ کمپنی کے مطابق یہ 9 ایم بی پی ایس ہوتو زیادہ بہترہے۔ اس فیچر سے محظوظ ہونے کے لیے نیٹ ورک لیٹنسی (latency) 128 ایم ایس (کم سے کم 60 ایم ایس ) ہونی چاہیے اور ایکس باکس ون کنسول میں  پاور آپشن  مینو میں سیٹنگ انسٹنٹ آن ہونی چاہیے۔
جن اینڈروئیڈ سمارٹ فونز پر یہ فیچر کام کرے گاا، ان میں اینڈروئیڈ 6.0 انسٹال ہو  اور اس میں بلو ٹوتھ 4.0  کی سپورٹ ہو۔بلوٹوتھ  سے چلنے والا کنٹرولر  فون اور ایکس باکس کو کنکٹ کرے گا۔ 
یہ فیچر ابھی صرف ابتدائی ٹیسٹر کے لیے جاری کیا گیا ہے، جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 30 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp