Facebook begins rolling out its curated news tab

فیس بک نے اپنی نئی نیوز ٹیب جاری کرنا شروع کردی

فیس بک نے فیس بک نیوز کا اعلان کر دیا ہے۔فیس بک کے اس جرنلزم پورٹل ، فیس بک نیوز، کے ابتدائی تجربات شروع ہو چکے ہیں۔ یہ 2020 تک جاری رہیں گے۔ فیس بک نیوز پر صارفین اپنے منتخب کیے ہوئے پبلیشرز کی خبریں بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے ساتھ وہ  فیس بک کی طرف سے ایسی خبریں بھی دیکھیں گے، جو کمپنی کے  مطابق صارفین سے متعلقہ ہونگی۔
فیس بک نیوز میں  صارفین کی پسند کے مطابق خبریں دکھائی جائیں گی۔ یہ  خبریں صارفین کے پڑھے گئے مواد کی بنیاد پر ہونگی تاہم صارفین اپنی پسند کے سیکشن سے بھی اپنی  پسندیدہ خبریں دیکھ  سکیں گے۔

فیس بک نیوز میں  صرف ان ویب سائٹس کی خبریں دکھائی جائیں گی جو کلک بیٹ کے ذریعے ٹریفک حاصل نہیں کرتی ،  نفرت انگیز  اور گمراہ کن مواد نہیں پھیلاتیں ۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس سروس کے ذریعے جو خبریں فراہم کی جائیں گی وہ صرف  الگورتھم بیسڈ نہیں ہونگی بلکہ انسانی ایڈیٹر بھی اُن کے پیچھے  کام کر رہے ہونگے۔
اس سروس کو ابھی  امریکا کے بڑے شہروں اور میٹرو ایریا ، جیسے  نیویارک، لاس اینجلس، شکاگو، ڈیلاس فورتھ  ورتھ، فلاڈلفیا، ڈی سی، میامی، ہیوسٹن، اٹلانٹا اور بوسٹن، کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے مقامی اخباروں کی خبریں ترجیحاً اس پلیٹ فارم سے دکھائی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 28 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp