Google has a '.new' shortcut for creating Calendar events

گوگل نے کیلنڈر ایونٹس کی تخلیق کے لیے نیا ڈاٹ نیو شارٹ متعارف کرا دیا

پچھلے سال گوگل نے انہی دنوں ڈاکس، شیٹس ، سلائیڈ، سائٹ اور فارم  کے لیے  نئے شارٹ کٹس متعارف کرائے تھے، جس سے صارفین براؤزر میں Docs.new  اور دوسری کمانڈز لکھ کر  نیا ڈاکیومنٹس وغیرہ  بنا سکتے ہیں۔
گوگل نے اب اسی طرح کا  فیچر کیلنڈر  کے لیے متعارف کرایا ہے۔ اب صارفین براؤزر کی ایڈریس بار میں cal.new یا meeting.new لکھ کر نیا ایونٹ یا اپوائنٹمنٹ  تخلیق کر سکتے ہیں۔براؤزر کے ایڈریس بار میں cal.new یا meeting.new لکھنے سے ایونٹ کا ایڈٹ پیج کھل جائے گا۔
اس پیج کو آپ عام طور پر Create بٹن اور پھر More Options پر کلک کر کے کھولتے ہیں۔  اس فیچر سے آپ اپنا اکاؤنٹ سوئچ کیے بنا بھی ایونٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر cal.new/1/ لکھنے سے گوگل اس اکاؤنٹ پر ایونٹ تخلیق کرے گا، جس سے آپ پہلے لاگ ان ہوئے۔ اسی طرح cal.new/2/ سے دوسرے اکاؤنٹ میں اکاؤنٹ تخلیق ہوگا۔ گوگل نے اسی طرح کئی اکاؤنٹس کے لیے ڈاکیومنٹس بنانے کا فیچر جولائی میں متعارف کرایا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 28 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp