Google researchers taught an AI to recognize smells

گوگل کے محققین نے مصنوعی ذہانت کو بو شناخت کرنا سکھا دیا

کئی دہائیوں سے خوشبوؤں کے ماہر اور سائنسدان  اس کوشش میں تھے کہ  مالیکیول سٹرکچر اور اس کی خوشبو کے درمیان تعلق کی پیش گوئی کی جا سکے۔سائنسدان  روشنی کی طول موج کو دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ یہ کونسا رنگ ہے لیکن جب  خوشبو کی بات آئے تو سائنسدان مالیکول کو دیکھ کر خوشبو  کا پتا نہیں چلا سکتے۔
گوگل برین ٹیم کے محققین کو امید ہے کہ مصنوعی ذہانت  اس صورتحال کو تبدیل کر سکتی ہے۔ Arxiv میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں انہوں نے وضاحت کی کہ  وہ خوشبوؤں کی شناخت کے لیے  مصنوعی ذہانت کی تربیت کر رہے ہیں۔
محققین   نے خوشبوؤں کے ماہرین کے  شناخت کیے ہوئے 5000 مالیکولز  کا ڈیٹا سیٹ تیار کیا ہے۔ان مالیکولز کو پہلے ہی ان کی خصوصیات کے لیبل دئیے ہوئے تھے۔اس کے بعد اس ٹیم نے دو تہائی ڈیٹا سیٹ سے مصنوعی ذہانت (گراف نیورل نیٹ ورک)  کی تربیت کی۔ اس کے بعد ماہرین نے ایک تہائی  ڈیٹا کو اس مصنوعی ذہانت سے ٹسٹ کیا۔ اس ٹسٹ میں یہ مصنوعی ذہانت پاس ہوگئی۔ اس ٹسٹ میں الگورتھم نے مالیکول  سٹرکچر سے مالیکیول کی بو کا اندازہ لگایا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ  مصنوعی ذہانت سے خوشبوؤں کی شناخت ابھی اپنے  ابتدائی مراحل میں ہے۔ 
مصنوعی ذہانت سے خوشبو کا پتا لگانے کی تحقیق  کے میدان میں گوگل اکیلا کام نہیں کر رہا ۔ لندن میں ہونے والی مصنوعی ذہانت کی ایک نمائش میں  سائنس دان مشین لرننگ کے استعمال سے  ایک ناپید پھول کی خوشبو دوبارہ تخلیق کر چکے ہیں۔ روس میں مصنوعی ذہانت کو متوقع طور پر خطرناک گیسوں  کے مکسچر  سونگھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔آئی بی ایم بھی مصنوعی ذہانت سے تیار  کیے گئے پرفیومز پر کام کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 27 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp