Smallest camera in the world is as large as a grain of sand

دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ ریت کے ایک ذرے جتنا ہے

سب ہی جانتے ہیں کہ آج کل کیمروں کے سائز بہت زیادہ چھوٹے ہو گئے ہیں۔اپنے سمارٹ فون میں موجود کیمرے کو ہی دیکھ لیجیے۔ لیکن ایک کیمرہ ایسا ہے جو   سمارٹ فون کے کیمرے سے بہت زیادہ چھوٹا ہے۔ اومنی وژن او وی 6948 (OmniVision OV6948)  دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ تسلیم کیا ہے۔ اس چھوٹے سے کیمرے کی پیمائش  0.575 x 0.575 x 0.232 ملی میٹر ہے۔ یہ کیمرہ 40 ہزار (200x200)پکسل کے ساتھ رنگین تصویریں بنا سکتا ہے۔
ظاہر ہے کہ اس کیمرے کو روز مرہ استعمال کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔  اس کیمرے کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آپریشن کے دوران اس کیمرے کو آرام سے جسم میں داخل کیا جا سکےگا۔
اس کیمرے کو کیمرہ کیوب چپ (CameraCubeChip ) ماڈیول میں نصب کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد اس کی فیلڈ آف ویو 120 ڈگری  اور اس کی فوکس رینج 3 ایم ایم سے 30 ایم ایم ہوتی ہے۔یہ کیمرہ 40 کلو پکسل ریزولوشن کی تصاویر اور 30fps پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 27 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp