Meizu 16T debuts with 6.5-inch OLED, Snapdragon 855 and 4,500 mAh battery

میزو نے 6.5 انچ او ایل ای ڈ ی سکرین کے ساتھ میزو 16ٹی متعارف کرا دیا

میزو نے اپنا تازہ ترین فلیگ شپ فون  میزو 16 ٹی متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں 6.5 انچ او ایل  ای ڈی سکرین ہےجس  میں کوئی نوچ یا کٹ آؤٹ نہیں ہے۔فون کی اوپری بیزل تھوڑی موٹی ہے، جس میں فرنٹ کیمرہ، ائیر پیس  اور دوسرے سنسر نصب ہیں۔کم نیلی روشنی کے اخراج کے لیے فون کی سکرین ٹی یو وی سرٹیفائیڈ ہے۔اس کی سکرین  کی ریزولوشن 1080 x 2232 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18.5:9 ہے۔فنگر پرنٹ سنسر اس کی سکرین میں ہی نصب ہے۔
فون میں سنیپ  ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ ایڈرینو640 جی پی یو،   6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی یو ایف ایس 3.0 انٹرنل سٹوریج ہے۔
بدقسمتی سے فون میں سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سلاٹ نہیں ہے لیکن اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک ضرور ہے۔
فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  مین کیمرہ f/1.9 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل، f/2.2اپرچر کے ساتھ وائیڈ اینگل کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 18W فاسٹ mCharge کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ Flyme 8 او ایس انسٹال ہے۔
اس فون کو نارنجی، نیلے اور  سبز رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1999 یوان یا 280 ڈالر، 8 جی بی/ 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2299 یوان یا 320 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 2499 یوان یا 350 ڈالر ہے۔ یہ فون چین میں  فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے.

تاریخ اشاعت : ہفتہ 26 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp