Google launches Chrome 78 with forced dark mode and password checker

گوگل نے لازمی ڈارک موڈ اور پاس ورڈ چیکر کے ساتھ کروم 78 لانچ کر دیا

گوگل نے میک، ونڈوز، لینکس، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے کروم براؤزر کا تازہ ترین ورژن متعارف کرا دیا ہے۔اس میں بہت سے دوسرے فیچرز کے ساتھ  نیو ٹیب پیج کے لیے کسٹومائزیشن مینو ،  لازمی ڈارک موڈ اور پاس ورڈ چیک اپ کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔
نئے ورژن   کے نیو ٹیب پیج میں  اب آپ بیک گراؤنڈ ہی شامل کرنے کے علاوہ  اسے مزید بہتر طریقے سے ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ گوگل نے اس کے لیے تصاویر کی گیلری اور کئی تھیم پیش کی ہیں۔
اس میں آپ اپنی مرضی کی تھیم  کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ  خود کنٹرول کر سکتے ہیں کہ شارٹ کٹس کیسے دکھائی دیں  یا نظر نہ آئیں۔
فورسڈ ڈارک موڈ کا فیچر آن ہوتے ہی تمام ویب سائٹ کو ڈارک موڈ میں دکھائے گا، چاہے  وہ ویب سائٹ ڈارک موڈ کو سپورٹ بھی نہ کرتی ہو۔ گوگل ڈارک موڈ سپورٹ نہ کرنے والی ویب سائٹ کا سورس کوڈ تبدیل نہیں کرے گا بلکہ  ویب سائٹ کے  رنگ کو تبدیل کرے گا۔
گوگل نے فروری میں  پاس ورڈ کلین اپ ایکسٹینشن لانچ کی تھی۔
اسے کروم 78 میں شامل کر دیا گیا ہے۔اس سے صارفین کو پتا چلے گا کسی ویب سائٹ پر وہ جو پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں وہ کتنا محفوظ ہے۔ اصل میں گوگل پاس ورڈز کے   ہیک  کیے ہوئے اوپن ڈیٹا بیس موجودہ پاس ورڈ کو ملائے گا، اگر یہ پاس ورڈ  پہلے سے ہیک ہو چکا ہوگا تو گوگل اسے استعمال کرنے سے خبردار کرے گا۔
دوسرے نئے فیچرز میں ٹیب ہوور کارڈ ہیں۔ اس سے آپ کسی ٹیب پر ماؤس لے جائیں گے تو  اس کے بارے میں زیادہ تفصیل معلوم ہو جائے گا۔
یہ فیچر زیادہ ٹیبز کھول کر  براؤزر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بہتر ہے۔کلک ٹو کال فنکشن  سے ڈیسک ٹاپ ویب پیج پر فون نمبر ہائی لائٹ ہو جاتا ہے اور یہ نمبر آپ کے اینڈروئیڈ فون پر بھیج دیا جاتا ہے۔یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
کروم 78 میں گوگل ڈی این ایس اوور ایچ ٹی ٹی پی ایس (ڈی او ایچ) پروٹوکول کی ٹسٹنگ کر رہا ہے۔ اس پروٹوکول سے صارفین ہیکر کی طرف سے جاسوسی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کروم 4 سے براؤزر میں شامل  سیکورٹی فیچر ایکس ایس ایس آڈیٹر کو ختم کر دیا گیا ہے۔یہ فیچر 2009 میں جاری کیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp