Huawei will finally release its $2,400 Mate X phone on November 15th

ہواوے 15 نومبر کو 2400 ڈالر مالیت کا میٹ ایکس لانچ کر ے گا

کئی بار تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ہواوے کا فولڈ ایبل فون میٹ ایکس  لانچ کے کافی قریب پہنچ گیا ہے لیکن اس فون کو صرف چینی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔ اس فون کو 15 نومبر کو 16999 یوان یا 2400 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
میٹ ایکس  میں فائیو جی وائرلیس، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔ اگر اس فون کی سکرین خراب ہوئی تو اس  کی مرمت پر 2699 یوان یا 380 ڈالر خرچ ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ میں میٹ ایکس کا اپ گریڈڈ ورژن میٹ ایکس ایس بھی لانچ کریں گے۔
اس میں نیا Kirin 990 پروسیسر ہوگا جبکہ  میٹ ایکس میں Kirin 980 پروسیسر کے ساتھ  بلٹ ان فائیو جی سپورٹ ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میٹ ایکس کو چین سے باہر بھی پیش کیا جائے گا یا نہیں۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ  ان کی فون ریلیز کرنے کی حکمت عملی کا انحصار مختلف علاقوں میں فائیو جی سروس کے پھیلاؤ پر ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ فون کی انٹرنیشنل لانچ بھی  زیر غور ہے۔اس حوالے سے امریکی پابندیوں کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔
ہواوے میٹ ایکس میں گوگل سروسز نہیں ہونگی۔ اس کی بہت زیادہ قیمت اور فائیو جی ٹیکنالوجی  بھی فون کی فروخت میں مشکلات پیدا کریں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp