US Air Force gets its first anti-drone laser weapon from Raytheon

امریکی ائیر فورس کو پہلا اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار مل گیا

ریتھیون نے  پہلا اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار امریکی ائیر فورس کےحوالے کر دیا ہے۔ ریتھیون نے  اس ٹیکنالوجی کو  ایک سال پہلے متعارف کرایا تھا۔ یہ ایک ہائی انرجی لیزر سسٹم ہے، جسے ایک عام گاڑی پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ سسٹم الیکٹرو آپٹیکل / انفراریڈ سنسر کے استعمال سے ڈروان کا پتا چلاتا ہے اور انہیں مانیٹر کرتا ہے۔ انجان ڈرونز کو یہ  چند سیکنڈ کے عمل سے اپنی لیزر سے زمین پر گرا سکتا ہے۔
ریتھیون کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ایک عام 220 وولٹ کے آؤٹ لٹ سے بجلی حاصل کر سکتا ہے اور کئی درجن ڈرون مار گرا سکتا ہے۔
کمپنی نے  ایک بار چارج کرنے پر گرائے جانے والے ڈرونز کی  حتمی تعداد نہیں بتائی۔تاہم اسے جنریٹر کے ساتھ  بھی چلا کر زیادہ دیر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ائیر فورس کو  یہ اینٹی ڈرون سسٹم اس ماہ کے شروع میں ملا ہے۔ ائیر فورس اسے دوسرے ملکوں میں موجود اپنے اڈوں پر نصب کر کے اس کے تجربات کرے گی۔ اس کے تجربات ایک سال تک جاری رہیں گے۔
[short][show_tech_video 408][/short]

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp