Mazda's first electric car opens up

مزدا نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

مزدا الیکٹرک کار کے میدان میں تھوڑی دیر سے داخل ہوا ہے۔ مزدا نے ٹوکیو موٹر شو میں  ایک چھوٹی الیکٹرک گاڑی  ایم ایکس -30 متعارف کرائی ہے۔ ایم ایکس -30 میں  35.5kWh کی لیتھیم آئیون بیٹری ہے۔ اس گاڑی  کا اہم فیچر اس کے فری سٹائل میں کھلنے والے دروازے ہیں۔ اس  گاڑی کے دروازے درمیان سے کھلتے ہیں۔یہ دروازے 82 ڈگری فرنٹ اور 80 ڈگری تک رئیر سے کھلتے ہیں۔ اس سے گاڑی میں   صارفین کا بیٹھنا اور چیزیں رکھنا کافی آسان ہو جاتا ہے۔
مزدا کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری کا فریم  20 جگہوں سے گاڑی کی بیٹری سے جڑا ہے، جس سے روڈ پر شور بہت کم ہوگا۔ اس کی بیٹری میں  کولنگ سسٹم بھی ہے اور اسے  CHAdeMO یا  COMBOسٹینڈرڈز پر فاسٹ ڈی سی چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت اور دیگر تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔ یورپ میں اس کی قیمت  33ہزار یورو ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp