Dark mode for Gmail finally arrives on Android 10

آخر کار اینڈروئیڈ 10 میں جی میل کے لیے بھی ڈارک موڈ آ گیا

گوگل نے پچھلے ستمبر میں جی میل فار اینڈروئیڈ کے لیے ڈارک موڈ کافیچر متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد یہ  فیچر چند صارفین کے لیے  ہی لائیو ہوا تھا۔اب معلوم ہوا ہے کہ اینڈروئیڈ 10 کے  اکثر صارفین کے لیے پاس یہ فیچر کام کررہا ہے۔
ڈارک موڈ میں ایپس کا بیک گراؤنڈ سیاہ  اور ٹیکسٹ سفید ہوتا ہے۔ یہ لائٹ موڈ کے بالکل برعکس ہوتا ہے، جس سے اندھیرے میں موبائل کو دیکھنا آسان ہو  جاتا ہے اور موبائل دیکھتے ہوئے آنکھوں پر دباؤ نہیں پڑتا۔
ایمولیڈ ڈسپلے کے سمارٹ فونز پر ڈارک موڈ بیٹری بھی بچاتا ہے۔ اس ڈسپلے میں فون پکسلز کو آف کر کے سیاہ رنگ تخلیق کرتا ہے، جس سے یہ پکسل بیٹری کا استعمال نہیں کرتے۔
جی میل میں ڈارک موڈ کا استعمال کرنے کے لیے سرچ بار کی بائیں جانب  ہمبرگر مینو پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد نیچے سکرول کرتے ہوئے سیٹنگز پر آئیں۔ اس کے بعد جنرل سیٹنگ اور پھر تھیم پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کوتین آپشن لائٹ، ڈارک اور سسٹم ڈیفالٹ نظر آئیں گے۔ سسٹم ڈیفالٹ میں اینڈروئیڈ 10  کے پورے سسٹم میں آن ہونے پر ہی یہ آن ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp