Xiaomi plans to launch over 10 phones with 5G in 2020

شومی 2020 میں فائیو جی کے ساتھ 10 سمارٹ فون متعارف کرائے گا

شومی اگلے سال فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھایک درجن کے قریب سمارٹ فون لانچ کرے گا۔ یہ تمام ڈیوائسز فلیگ شپس نہیں ہونگی۔ ان میں مڈ رینج ڈیوائسز بھی ہونگی۔شومی کو ڈر  ہے کہ 2020 میں فور جی ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونز کی مارکیٹ کم ہوجائے گی۔ اسی لیے کمپنی  ایک سال میں ایک دو نہیں بلکہ دس سمارٹ فون متعارف کرائے گی۔
شومی کے سی ای او لی جن  نے ووزہن ، چین میں ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے دوران  کمپنی کے 2020 کے منصوبے  بتائے۔
انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا فائیو جی نیٹ ورک جلد سے جلد پھیلائیں۔
لی نے کہا کہ  سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے وابستہ لوگوں کو ڈر ہے کہ فور جی  ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونز کے اگلے ماڈلز شاید فروخت نہ ہوں۔چین میں شومی کا مارکیٹ میں حصہ کافی کم ہو رہا ہے۔ 2019 کی دوسری سہ ماہی میں یہ13.9 فیصد سے  کم ہو کر11.8 فیصد ہو چکا ہے۔اس وقت می 9 پرو فائیو جی بہت تیزی سے فروخت ہورہا ہے۔
اس کی مقبولیت کے باعث کمپنی کو اس کی مانگ پوری کرنا مشکل ہو رہا  ہے۔
کمپنی کے شیئر کے کم ہونے کی ایک دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ  چینی صارفین ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد اسی کمپنی کے سمارٹ فونز زیادہ لے رہے ہیں۔ ایسا نہیں کہ ہواوے کے سمارٹ فونز کچھ زیادہ اچھے ہیں بلکہ اس کی وجہ چینی لوگوں کو جذبہ حب الوطنی ہے۔
چین کے برعکس یورپ میں شومی کا مارکیٹ شیئر کچھ بڑھا ہے۔ یہ پچھلے سال کے 6.5 فیصد سے بڑھ کر 9.5 فیصد ہو گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp