Xiaomi patents in display dual-selfie camera design

شومی نے انڈر ڈسپلے ڈوئل سیلفی کیمرہ کے ڈیزائن کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

پچھلے ہفتے خبر آئی تھی کہ سام سنگ ایسے کیمروں کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کرنے والا ہے، جو ڈسپلے کے پیچھے کام کریں گے۔ حقیقت میں سام سنگ اس میدان میں اکیلا نہیں۔ چینی کمپنی شومی  بھی انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ پر کام کر رہی ے۔شومی نے چند ماہ پہلے ٹوئٹر پر  انڈر ڈسپلے کیمرہ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اوپو نے بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔
حال  ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کو 30 ستمبر انڈر ڈسپلے  ڈوئل سیلفی کیمرہ کے حقوق ملکیت دئیے گئے۔
یہ حقوق ملکیت سی این آئی پی اے یعنی چائنا نیشنل انٹلیکچول پراپرٹی ایڈمنسٹریشن  نے دئیے تھے۔ سی این آئی پی اے نے  انڈر ڈسپلے ڈوئل سیلفی کیمرہ کا ڈیزائن بھی  دکھایا ہے۔
انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ سلوشن کی وجہ سے سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو سیلفی کیمرے کے لیے ڈسپلے میں نوچ، پنچ ہول یا پاپ اپ ماڈیول  ڈیزائن کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سے سکرین ٹوباڈی ریشو بھی بڑھ جائے گا۔ اس وقت یہ ٹیکنالوجی شفاف ڈسپلے میں سے کام کرتی ہے لیکن کمپنیاں چاہتی ہیں کہ تصویر کی کوالٹی ڈسپلے کے خل کی وجہ سے بھی  متاثر نہ ہو۔یہ ٹیکنالوجی ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اسے  پہلے مہنگے سمارٹ فونز میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسے مڈرینج اور سستے سمارٹ فونز میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp