Google Maps will pay more attention to traffic jams

گوگل میپس اب زیادہ توجہ ٹریفک جام پر دے گا

گوگل نے اپنے گوگل میپس پلیٹ فارم پر بہت سے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔گوگل میپس صارفین کو کار، بس، سائیکل، پیدل یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پلان کرنے کی سہولیات دیتا ہے۔گوگل میپس سے صارفین میپس کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔گوگل میپس سے ہی ریسٹورنٹس، گیس سٹیشن اور بہت کچھ تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اینڈروئیڈ میں تو گوگل صارفین روڈ کی بندش، حادثات اور ٹریفک میں تاخیر کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔یہ آپشنز 2018 میں شامل  کیے گئے تھے۔
تاہم ابھی تک آئی فون رکھنے والے صارفین انہیں استعمال نہیں کر سکتے۔ گوگل نے اب آئی او ایس میں حادثات کی رپورٹ کا فیچر شامل کر دیا ہے۔یہ فیچر جلد ہی نیوی گیشن میں قطب نما کے نیچے ہوگا۔
اب اینڈروئیڈ اور آئی اوا یس صارفین سڑکوں پر ہونے والے کام یا سڑکوں پر موجود ایسی اشیا کی رپورٹ کر سکتے ہیں، جو ٹریفک  میں تاخیر کا باعث بنیں۔اس طرح کے فیچر متعارف کرا کر گوگل ویز (Waze)  کے قریب آ رہا ہے۔ ویز بھی صارفین کی اِن پٹ سے بہتر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ٹریفک میں تاخیر کےحوالے سے کئی فیچر متعارف کرانے سے لگ رہا ہے کہ گوگل کی توجہ ٹریفک میں تاخیر کی معلومات پر زیادہ ہو گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp