Kingston introduces new KC600 series 2.5″ SATA SSDs

کنگسٹن نے کے سی 600 سیریز 2.5 انچ ساٹا ایس ایس ڈیز متعارف کرا دیں

کنگسٹن نے کے سی 600 ایس ایس ڈیز کا اعلان کیا ہے۔ یہ 2.5 انچ تھری ڈی ٹی ایل ایس بیسڈ سالڈ سٹیٹ ڈسک ہے، جس میں روایتی ساٹا (SATA) انٹرفیس ہے۔ اس سیریز کی دو کم گنجائش والی ڈسکس تو اس وقت دستیاب ہے جبکہ زیادہ گنجائش کی دو ڈسکس ابھی مارکیٹ میں آنی ہیں۔
کے سی 600 ایس ایس ڈیز کو 256 جی بی، 512 جی بی، 1024 جی بی اور 2048 جی بی کی گنجائش میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی سیکیونشل ریڈ سپیڈ زیادہ سے زیادہ 550 ایم بی فی سیکنڈ اور سیکوئنشل  رائٹ سپیڈ 520 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔
ان ایس ایس ڈیز کی رینڈم ریڈنگ اور رائٹنگ کی گجائش 90000 IOPS اور 80000 IOPS ہے۔ کنگسٹن کا کہنا ہے کہ ان ایس ایس ڈیز کی Total Bytes Written یا لائف ٹائم میں ڈیٹا رائٹنگ کی گنجائش 150 ٹی بی سے 1200 ٹی بی ہے۔
کنگسٹن نے ان ایس ایس ڈیز کی قیمت تو نہیں بتائی لیکن اندازہ ہے کہ اس کے 1 ٹی بی ورژن کی قیمت 130 یورو ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp