Samsung launches Galaxy Tab A Kids Edition

سام سنگ نے گلیکسی ٹیب اے کڈز ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے

سام سنگ کا تازہ ترین کڈز ایڈیشن ٹیبلٹ  امریکا میں بھی متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ڈیوائس سام سنگ کی ویب سائٹ پر دکھائی دی ہے۔اسے سام سنگ گلیکسی ٹیب اے کڈ ز ایڈیشن  (2019) کا نام دیا گیاہے۔ اس کا ہارڈ وئیر تو نیا نہیں لیکن اس کی پیکیجنگ اور سافٹ وئیر کڈزفرینڈلی ہے۔
اس ٹیبلٹ میں 8 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1280 x 800 پکسل ہے۔اس میں انٹری لیول سنیپ ڈریگن 429 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس کا فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ کی تشہیر کے مطابق اس میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو اسے 13 گھنٹے تک چلا سکتی ہے۔
سام سنگ کے کڈز ایڈیشن ٹیبلٹس کڈز فرینڈلی کانٹنٹ، اپرووڈ ایپس اور ٹائم لمٹ کی سیٹنگ کے حوالے سے مقبول ہیں۔ بچوں کے والدین بھی اس ٹیبلٹ کو اپنے بچوں کی سپیس سے الگ رہ کر استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکا میں یہ ٹیبلٹ 150 ڈالر میں دستیاب ہے۔ سام سنگ نے اس کے ساتھ  ایک بھاری کیس بھی پیش کیا ہے۔ یہ کیس تو کئی رنگوں میں دستیاب ہے لیکن ٹیبلٹ کی رنگت سلور ہی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 20 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp