Google Stadia set to launch on November 13th

گوگل سٹیڈیا 13 نومبر کو لانچ کیا جائے گا

سٹیڈیا گوگل کی گیمنگ سروس ہے۔ اس سروس کو باضابطہ طور پر 13 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔پہلے پہل سٹیڈیا کو امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے  14 مختلف ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔گوگل نے اس سروس کے آغاز پر فاؤنڈر ایڈیشن بھی فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جس کی قیمت 130 ڈالر ہے۔ اس میں ہارڈ وئیر سٹارٹر کٹ اور 3 ماہ کی سٹیڈیا سبسکرپشن سروس شامل ہے۔اس کے بعد گوگل گیمنگ سٹریمنگ کے 10 ڈالر ماہانہ وصول کرے گا۔
گوگل 2020 کے شروع میں اس گیمنگ سروس کا ایک مفت ورژن بھی فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ اس کی ہارڈ وئیر کٹ میں کروم کاسٹ الٹرا، سٹیڈیا کنٹرولر اور مختلف پلگز ہیں۔
این  ویڈیا کے جی فورس ناؤ کے برعکس گوگل کا کہنا ہے کہ وہ گیمز کے لیے نیٹ فلیکس  کی طرح کی سروس نہیں بنیں گے۔ اس کی بجائے اُن کے صارفین گیمز کرائے پر حاصل کرنے کی بجائے گیمز کو خرید سکیں گے۔بالکل ایسے ہی جیسے وہ دوسرے گیمنگ کنسولز کے لیے خریدتے ہیں۔
گوگل صارفین کو یہ گیمز ایسے ہی فروخت کرے گا جیسے دوسرے سٹور  پر فروخت کی جاتی ہے۔گوگل جو 10 ڈالر ماہانہ فیس وصول کرے گا وہ صرف سرور کے استعمال کی اور دنیا میں کہیں سے بھی گیم کھیلنے کے لیے  سروس استعمال کرنے کی فیس ہوگی۔
گوگل سٹیدیا میں فی الحال 25 گیم سٹوڈیوز اپنی گیمز پیش کریں گے۔ بہت سے نئے سٹوڈیو اور گیمز بھی اگلے ماہ تک سٹیڈیا میں شامل ہو جائیں گے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ سروس پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 20 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp