Japan is going to help NASA with the development of the Lunar Gateway

جاپان چاند کے مدار میں خلائی سٹیشن کی تعمیر میں ناسا کی مدد کرے گا

جاپان کی خلائی ایجنسی نے ناسا کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت جاپانی ایجنسی چاند کے مدار میں ایک خلائی سٹیشن بنائے گی۔ یہ سٹیشن چاند پر اترنے والی پروازوں کے لیے ایک بیس سٹیشن کا کام کرے گا۔
جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے ایک بیان میں چاند کے پاس ایک گیٹ وے کی تعمیر کی تصدیق کی ہے۔ ناسا کے پارٹنر کے طور پر جاپان تیکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ جاپان ٹائمز کے مطابق جاپان اس سٹیشن کے لیے بیٹریز، ائیرکنڈیشنگ اور آکسیجن سسٹم فراہم کرے گا۔  جاپان نے ابھی تک اس سٹیشن کی تعمیر میں عملی حصہ لینے کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے۔ جاپان نے سٹیشن کی لاگت پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے کچھ فیصلہ بعد میں کیے جائیں گے۔
چاند کے گرد قائم اس خلائی سٹیشن  کو مریخ پر جانے والے مشن بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس سٹیشن سے مریخ تک کا سفر 300 سے 400 دن کا ہوگا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 20 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp