Windows users can now log in using Yubico security keys

ونڈوز کے صارفین اب یوبیکو سیکورٹی کیز کے استعمال سے بھی لاگ اِن ہو سکتے ہیں

ایسے صارفین جنہیں پاس ورڈ مشکل سے یاد ہوتے ہیں، کے لیے  ونڈوز میں لاگ ان  ہونے کا اب ایک بہتر آپشن بھی ہے۔ ایسے صارفین  تصدیقی ہارڈ وئیر بنانے والی کمپنی یوبیکو کی بنائی ہوئی یوبی کی(YubiKey) کی مدد سے  ونڈوز میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
یوبیکو کی سیکورٹی کیز اس سے پہلے جی میل، ڈراپ باکس اور لاسٹ پاس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ انہیں میک اور لینکس مشین پر بھی لاگ اِن ہونے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے اب ایک پبلک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جسے انسٹال کر کے صارفین یوبیکو سیکورٹی کیز کی مدد سے ونڈوز 7، 8.1 اور10 میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
ہارڈ وئیر کیز کے گم ہونے کی صورت میں  کمپنی نے ونڈوز ایپلی کیشن میں نئے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں بیک اپ کیز اور ریکوری میکنزم کو استعمال کرتے ہوئے ونڈوز میں لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔
کمپیوٹر یا انٹرنیٹ پر ہارڈ وئیر کیز کی مدد سے لاگ ان ہونے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ صارف پاس ورڈ یاد کیے بنا ہی محفوظ طریقے سے لاگ ان ہو سکتا ہے۔ سیکورٹی کیز سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین ہے۔ یوبیکو نے  گوگل کے ساتھ  شراکت داری کی ہے، جس کے بعد کمپنی گوگل سٹور کے ذریعے ٹائٹن سیکورٹی کیز فروخت کرے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp