گوگل نے اے آئی کیمرہ ڈیوائس کلپس کو ختم کر دیا
گوگل نے گزشتہ دنوں جہاں کئی نئی ڈیوائسز متعارف کرائی، وہاں خاموشی سے کچھ کی فروخت کو بند بھی کر دیا ۔ گوگل نے اپنے گوگل سٹور سے کلپس کیمرہ کو ہٹا دیا ہے۔
گوگل کلپ ایسا کیمرہ تھا، جسے صارفین اپنے گھروں پر نصب کر سکتے تھے۔ یہ کیمرہ مصنوعی ذہانت کی بنا کر خود کار طور پر دلچسپ مناظر فلم بند کر تا تھا۔
کلپس کی کل قیمت 250 ڈالر تھی اور اس کی ریٹنگ بھی کچھ بہتر نہیں تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آپ اس کے متعلق اندازہ نہیں لگا سکتے تھے یا اس پر بھروسہ نہیں کر سکتے تھے۔اسی وجہ سے گوگل نے ختم کر دیا ہے۔ گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلپس کے صارفین دسمبر 2021 تک سپورٹ حاصل کرتے رہیں گے لیکن کمپنی اب کلپس ڈیوائسز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کرے گی۔
گوگل نے فرسٹ جنریشن پکسل بڈز کو بھی گوگل سٹور سے ہٹا دیا ہے۔ اس کی وجہ تو صاف ظاہر ہے کہ کمپنی نے نئے پکسل بڈز متعارف کرائے ہیں اور اوریجنل بڈز کے ریویوز کچھ زیادہ بہتر نہیں تھے۔
گوگل نے ڈے ڈریم ویو کی فروخت بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ وی آر ہیڈ سیٹ گوگل کے نئے فونز سے مطابقت نہیں رکھتے۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 18 اکتوبر 2019