TikTok enters the eLearning market with its EduTok program in India

ٹک ٹوک نے بھارت میں ایجو ٹوک کے نام سے تعلیمی پروگرام شروع کر دیا

مختصر ویڈیو بنانے والی  مشہور ایپلی کیشن ٹک ٹوک بھارت میں  اپنے ہیش ٹیگEduTok کے ساتھ ای لرننگ  مارکیٹ میں بھی داخل ہو گئی ہے۔کمپنی تعلیمی اداروں کی شراکت داری سے صحت اور تعلیم کی ویڈیوز پر توجہ دے  رہی ہے۔ 
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تخلیق کاروں نے ہیش ٹیگ ایجو ٹوک کے تحت اب تک 10 ملین ویڈیوز بنا  لی ہیں، جنہیں مجموعی طور پر 48 ارب بار دیکھا جا چکا ہے۔ تاہم کمپنی  کی ویب سائٹ کے مطابق اس ہیش ٹیگ کی ویڈیوز کو 46 ارب بار دیکھا گیا ہے۔
ایجو ٹوک میں ٹک ٹوک  لائف ٹپس، ملازمت سے  متعلق تجاویز اور تعلیم سے متعلقہ ویڈیو  دکھا رہا ہے۔
ستمبر میں ٹک ٹوک نے کئی تعلیمی کمپنیوں جیسے Vedantu، ودیا گرو، ہیلو انگلش اور CETKing سے ویڈیو بنانے کے لیے شراکت داری کی تھی۔اب کمپنی نے بتایا ہے کہ انہوں نے Toppr، میڈ ایزی  اور گریڈ اپ  سے بھی شراکت داری کی ہے۔ 
ایجو ٹوک سے ٹک ٹوک یوٹیوب کے مدمقابل آ گیا ہے۔ پچھلے جولائی میں یوٹیوب نے تعلیم سے متعلقہ ویڈیو کے لیے لرننگ پروگرام شروع کیا تھا۔
اپریل میں گوگل نے تعلیمی ویڈیو کے لیے پلے لسٹ کا فیچر پیش کیا تھا، اس پلے لسٹ میں کوئی بھی ویڈیو الگورتھم کی تجویز کی ہوئی نہیں ہوتی۔ یوٹیوب کے برعکس ٹک ٹوک مختصر ویڈیوز کی صورت میں زیادہ بہتر تعلیمی مواد پیش کر سکے گا۔ بھارت میں ٹک ٹوک کے 20 کروڑ صارفین ہیں، اس لیے کمپنی بھارت  صرف تفریحی سروسز تک محدود رہنا نہیں چاہتی۔ ایجو ٹوک کا اجرا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 18 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp