Pixel 4 and 4 XL go official with 90Hz OLED screens and new telephoto cameras

90 ہرٹز او ایل ای ڈ ی سکرین اور ٹیلی فوٹو کیمروں کے ساتھ پکسل 4 اور 4 ایکس ایل متعارف کرا دئیے گئے

گوگل نے 90 ہرٹز سکرین اور ڈوئل کیمروں کے ساتھ گوگل پکسل 4 اور 4 ایکس ایل متعارف  کرا دئیے ہیں۔ ان دونوں سمارٹ فونز میں سکرین  وہ واحد چیز ہے جو دونوں کو مختلف بناتی ہے۔ گوگل پکسل 4 میں 1080p+ ریزولوشن کے ساتھ  5.7 انچ او ایل ای ڈی  ڈسپلے ہے۔ ایکس ایل ماڈل کا سائز 6.3 انچ اور ریزولوشن کیو ایچ ڈی پلس ہے۔دونوں کے ڈسپلے کی ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔یوزر انٹرفیس  کی لے آؤٹ کو پیچیدہ بنانے کے لیے  دونوں کی سکرین میں نوچ بھی نہیں ہے۔

ان دونوں سمارٹ فونز میں نیا Smooth Display ہے جو 90 ہزٹز ریفریشن ریٹ کو ممکن بناتا ہے۔بیٹری کو بچانے کے لیے  یہ ڈسپلے 60 ہرٹز ریفرش ریٹ پر بھی منتقل ہو جاتا ہے لیکن ایسا تب ہوتا ہے جب فون کوئی خاص کام نہ ہو رہا ہو۔فون کی سکرین ایچ ڈی آر  اور Always Onکو سپورٹ کرتی ہیں۔ فون میں نیا Ambient EQ بھی ہے جو ماحول کی روشنی پر نظر رکھتا ہےا ور اسی حساب سے ڈسپلے کے کلر دکھاتا ہے۔
پکسل 4 ایکس ایل میں بھی وہی کیمرہ ہے جو پکسل 4 میں ہے۔
فون کا   مین کیمرہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس، f/1.7 روشن اپرچر اور  1.4µm  پکسل لینز سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ تاہم اس میں سنسر ، لینز یا ہارڈ وئیر نہیں بلکہ  نیا پکسل نیورل کور اور گوگل کا پروپرائیٹری  الگورتھم تصویر کی کوالٹی کو بہترین بناتا ہے۔
نئی پکسل نیورل کور، کیمرہ ایپ ایچ ڈی آر پلس کی رئیل ٹائم میں رینڈرنگ کر سکتا ہے۔ یہ ویو فائنڈ تقریباً فائنل رزلٹ جیسا منظر دکھاتا ہے۔  اس سے ایکسپوژر کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈوئل ایکسپوژر کنٹرولز صارفین کو شیڈو اور ہائی لائٹ رینڈرنگ پر مینول کنٹرول دیتا ہے۔زیادہ اندھیرے میں اس کا نیا نائٹ سائٹ فیچرپندرہ 16s ایکسپوژرز تک تصویر بنا سکتا ہے۔
پکسل برانڈ میں ٹیلی فوٹو کیمرے بھی نئے ہیں۔ یہ او آئی ایس اور ای آئی ایس کے ساتھ 16 میگا پکسل سنسر (1.0µm) کو سپورٹ کرتے ہیں۔اس کی فوکل لینتھ ریگولر کیمرے سے دوگنی نہیں لیکن سپر ریزولوشن زوم سافٹ وئیر  اس کا زوم دوگنا  سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے۔

اس فو کا مین کیمرہ 4K 30fps پر ویڈیو ریکارڈ کر سکتا  ہے ۔ یہ 120fpsسلوموشن میں 1090p پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ فون کی بیک پر ایک تیسرا ماڈیول بھی ہے لیکن یہ کیمرہ نہیں بلکہ یہ سپیکٹرل اور فلیکر سنسر ہے۔پکسل 4 فون میں الٹراوائیڈ کیمرا نہیں ہے ۔ حالانکہ یہ پکسل 3 میں موجود تھا۔
پکسل 4 کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ جو چیز اسے خاص بناتی ہے، وہ اس کا تھری ڈی ڈیپتھ سنسرہے۔ یہ فیس انلاک اور سیلفی میں بوکے کے لیے استعمال ہوگا۔
فون میں کہیں بھی فنگر پرنٹ ریڈر نہیں ہے۔ اس فون کے ڈسپلے پر ایک اور خاص چیز سولی (Soli) ریڈار ہے۔ یہ ہاتھوں کی حرکات مانیٹر کرنے کے لیے ہے۔ اسے کئی ممالک جیسے جاپان میں ڈس ایبل کر دیا جائے گا۔
پکسل 4 اور 4 ایکس ایل کی بیٹری کی گنجائش بھی مختلف ہے۔ پکسل 4 کی بیٹری کی گنجائش 2800 ایم اے ایچ اور پکسل 4 ایکس ایل کی بیٹری کی گنجائش 3700 ایم اے ایچ ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کی بیٹریاں 18W یو ایس بی پاور ڈیلیوری فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہیں۔
فون کو چارج کرنے کے لیے آپ Qi وائرلیس چارجر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ Ambient Mode کو ایکٹیویٹ کر دیتا ہے۔
دونوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 855 (نان پلس) چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ بدقسمتی سے فون کی سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔ فون میں نینو سم کے ساتھ ای سم کی سپورٹ بھی ہے۔ ایلومینیم فریم میں جکڑے ان سمارٹ فونز کی بیک پر گلاس بھی ہے۔
یہ فون Just Black، Clearly White اور نئے Oh So Orange رنگوں میں دستیاب ہونگے۔
پانی سے بچاؤ کے لیے یہ فون آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہیں۔ امریکا اور تائیوان میں پکسل 4 فونز کی فراہمی کا آغاز 22 اکتوبر، یورپ میں 28 اکتوبر اور آسٹریلیا اور کینڈا میں ان کی فراہمی کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا۔ پکسل 4 کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 800 ڈالر اور پکسل 4 ایکس ایل  کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 900 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ سٹوریج اپ گریڈڈ ورژن لینے کے صورت میں آپ کو اضافی 100 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔
[short][show_tech_video 405][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp