Samsung patents a reverse notch display

سام سنگ نے ریورس نوچ ڈسپلے کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

بہت سے صارفین کو نوچ ڈسپلے والے سمارٹ فون کچھ زیادہ اچھے نہیں لگتے۔ لوگوں کو شکایت ہے کہ  نوچ ڈسپلے  منظر کو ٹھیک طریقے سے نہیں دکھاتا اور یہ ڈیزائن کے حسن کو بھی متاثر کرتا ہے۔ 
اس طرح کے  مسائل کو ذہن میں رکھ کرسام سنگ نے اب ریورس نوچ ڈسپلے کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے ہیں۔ سام سنگ نے  پچھلے سال کے آئی پی او (کورین انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس) میں ریورس نوچ ڈسپلے کے حقوق ملکیت حاصل کرنے کی درخواست دی تھی۔
حقوق ملکیت کی اس درخواست کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔یہ چونکہ ڈسپلے کے ڈیزائن سے متعلق ہے اس لیے  اس کے بارے میں  بہت زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ 
سام سنگ نے اس ڈسپلے میں  سکرین کے سائز کو پورا کرتے ہوئے نوچ کو سکرین کے اوپر رکھا ہے۔ ابھی تک اس طرح کی ڈیوائس کا خاکہ ہی سامنے آیا ہے اس  لیے ابھی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ اس طرح کی ڈیوائس حقیقت میں کیسی لگے گی۔
ابھی اس طرح کا کوئی بھی فون آنے میں بہت دیر لگے گی۔ سام سنگ نے ریورس نوچ ڈسپلے فون حقوق ملکیت تو حاصل کر لیے ہیں لیکن  کمپنی یہ فون بنائے گی یا نہیں، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا  سکتا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp