Samsung reportedly considers Ultra Thin Glass for its next foldable phone, a clamshell

سام سنگ اپنے اگلے فولڈ ایبل فون میں انتہائی پتلا گلاس استعمال کرے گا

گلیکسی فولڈ کا پلاسٹک کور بہت نرم ہے اور اس پر خراشیں پڑ سکتی ہیں۔ ای ٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  سام سنگ اپنے اگلے فولڈ ایبل فون میں  اس پلاسٹک کی تہہ کو انتہائی پتلے گلاس (Ultra Thin Glass) یا یو ٹی جی سے بدلنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ فون اگلے سال کے شروع میں پیش کیا جائے گا۔  یو ٹی جی انتہائی باریک شیشہ ہوتا ہے۔ اس کی موٹائی0.1 ملی میٹر ہوتی ہے یعنی یہ انسانی بالوں جتنا  پتلا ہوتا ہے۔ یوٹی جی کو بنانا کافی مشکل ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کی پیداوار کم اور  قیمت بہت زیادہ  ہوتی ہے۔
لیکن دیکھنے میں یہ سام سنگ کے زیر استعمال  پلاسٹک کے کور سے بہت بہتر ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سام سن کا  اگلا فون کتاب کی طرح فولڈ ہونے کی بجائے سیپ کی طرح فولڈ ہوسکے گا۔ اس  کی قیمت گلیکسی فولڈ کی 1980  جتنی نہیں ہوگی بلکہ یہ اس سے کافی کم یعنی 1500 ڈالر ہوگی۔ اس فون کا سکرین سائز بھی 7.3 کی بجائے 6.7 ہوگا۔
سام سنگ اگلے فولڈ ایبل فون کو اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں پیش کرے گا۔ ہو سکتا ہے کہ یوٹی جی کی عدم دستیابی میں سام سنگ پھر سے  پلاسٹک کور کا استعمال کرے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp