Microsoft will pull the plug on Windows Phone 8.1's app store on in mid-December

مائیکروسافٹ دسمبر کے وسط میں ونڈوز فون 8.1 کے ایپ سٹور کو بند کر دے گا

مائیکروسافٹ نے جولائی 2017 میں ونڈوز فون 8.1 پر کام کرنا بند کر دیا تھا۔ یعنی اس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فون  دو سال سے زیادہ عرصے سے سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے بغیر چل رہے ہیں۔ اب کمپنی نے اس کے ایپ سٹور کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
16 دسمبر 2019 سے ونڈوز فون 8.1 کے صارفین کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل نہیں ہونگے۔ اس کا مطلب ہے کہ  ایسے صارفین کے سمارٹ فون میں جو ایپ جب تک چل رہی ہے سو چل رہی ہے، جیسے ہی صارف نے فون ری سیٹ کیا یا ایپلی کیشن ان انسٹال کی تو اسے دوبارہ انسٹال کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہوگا۔
ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے  16 دسمبر کے بعد ونڈوز فون 8.1 کے صارفین کو فون چلانے میں ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے
اس وقت 17 لومیا ماڈل ایسے ہیں جو ونڈوز 10 موبائل پر اپ ڈیٹ ہوسکتے ہیں۔ ونڈوز فون 8.1 کے صارفین کے لیے اب اپنا فون اپ ڈیٹ کرنے کی وجہ بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل کی سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے ۔ بہت سے موبائلز کے لیے یہ سپورٹ ختم ہو چکی ہے  تاہم   ونڈؤ ز10  موبائل چلانے والوں کے لیے ایپ سٹور  بدستور چلتا رہے گا۔
ونڈوز فون 8.1 کو اپ گریڈ کرنے کے لیے صارفین کو پہلے اپ گریڈ ایڈوائزر ایپ انسٹال کرنا ہوگی۔ ذیل میں ایسے لومیا فونز کی فہرست ہے، جنہیں ونڈوز 10 موبائل پر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
  • مائیکروسافٹ لومیا 430
  • مائیکروسافٹ لومیا 435
  • مائیکروسافٹ لومیا 532
  • مائیکروسافٹ لومیا 535
  • مائیکروسافٹ لومیا 540
  •  نوکیا لومیا 635 (صرف 1 جی بی ریم ورژن )
  • نوکیا لومیا 636
  • نوکیا لومیا638
  • مائیکروسافٹ لومیا 640
  • مائیکروسافٹ لومیا 640 ایکس ایل
  • نوکیا لومیا 730
  • نوکیا لومیا735
  • نوکیا لومیا830
  • نوکیا لومیا929
  • نوکیا لومیا آئیکون
  • نوکیا لومیا930
  • نوکیا لومیا1520

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp