Microsoft starts inviting people to try Project xCloud

مائیکروسافٹ نے پراجیکٹ ایکس کلاؤڈ آزمانے کے لیے لوگوں کو دعوت دینا شروع کر دی

مائیکروسافٹ نے  اپنی آن لائن  گیم سٹریمنگ سروس  پراجیکٹ ایکس کلاؤڈ کو آزمانے کے لیے  پلیئرز کو دعوت نامے بھجوانے شروع کر دئیے ہیں۔مائیکرو سافٹ نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں ایکس کلاؤڈ کا پبلک پریویو شروع کر یں گے اور گیم پلیئر کو  اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر گیمز سٹریمنگ کی اجازت دیں گے۔ اب مائیکروسافٹ نے لوگوں کو اس حوالے سے دعوت نامے جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ پراجیکٹ ایکس کلاؤڈ کو آزمانے والے Halo 5: Guardians،  Gears 5،  Killer Instinct اور Sea of Thieves کو کھیل سکتے ہیں۔
 
مائیکرو سافٹ نے جب پبلک پریویو کا اعلان کیا تھا تو بتایا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے رہنے والے صارفین پلیٹ فارم کو پہلے آزمائیں گے۔ یہ پلیٹ فارم ٹرائیل کے لیے سائن اپ کرنے والوں کے لیے بتدریج کھلے گا۔ یاد رہے کہ ٹرائیل کے اس عرصے میں صارفین اپنے ایکس باکس سے اینڈروئیڈ پر گیم سٹریمنگ نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ کلاؤڈ بیسڈ گیمز کھیل سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 15 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp