Facebook is reportedly locking users out for reporting fake accounts

فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس کی رپورٹ کرنے والوں کو ہی بلاک کرنا شروع کر دیا

فیس بک ایسے لوگوں کے حقیقی اکاؤنٹس بلاک کر رہا ہے، جو  دوسروں کے جعلی  اکاؤنٹس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ فیس بک کئی دنوں تک ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیتا ہے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ #FacebookLockout بھی چل رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایسے صارفین جو دوسروں کے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہیں، فیس بک اُن کے اکاؤنٹس کو لاک کر کے اُن سے شناخت کے ثبوت مانگتا ہے۔ اگر صارفین اپنے شناختی کارڈ کو سکین کر کے بھیج بھی دیں، تب بھی فیس بک انہیں اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہونے دیتا۔
 
کوری کومر نامی ایک صارف کو فیس بک نے جعلی اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے پر ایک ہفتہ تک بلاک کیے رکھا۔ انہوں نے ہی ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ شروع کیا ہے۔ اس مسئلے سے فیس بک کے پیجیز اور انسٹاگرام کے اشتہارات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جن صارفین کے اکاؤنٹس لاک ہوتے ہیں، اگر وہ کسی کاروباری پیج کے ایڈمنز ہیں تو وہ اُن صفحات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ 
فیس بک کی طرف سے اس طرح کے واقعات نئے نہیں۔ کچھ صارفین نے جولائی میں بھی اسی طرح کے مسائل کو رپورٹ کیا تھا۔ 
[short][show_embed_tweet 7479][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 15 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp