WhatsApp update adds new features for iPhone users

وٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کےلیے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

وٹس ایپ  اکثر نت نئے فیچرز کے تجربات کرتا رہتا ہے۔ بہت سے  تجربات ناکام ہو جائیں تو عام صارفین کو ان کا پتا بھی نہیں چلتا لیکن کئی فیچرز تجربات کے دوران بھی صارفین کے لیے جاری کر دئیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں وٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کئی نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔
وٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین اب وائس میسیجز کو براہ راست نوٹی فیکیشنز سے بھی براہ راست سن سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو لانگ پریس کر کے پلے پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔
اب وٹس ایپ کے صارفین T کے آئیکون پر ٹیپ کر کے کیمرے میں فونٹ سٹائل تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ کے تازہ ترین آئی او ایس ورژن میں صآرفین میڈیا کو تیزی سے ایڈٹ کر کے پیغامات میں واپس بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے تصاویر اور ویڈیو دیکھتے ہوئے ڈوڈل کے نشان پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔ اب آئی او ایس 13 میں ایموجی کی بورڈ سے ایموجیز کو سٹیکرز کے طور پر بھی بھیجا کا سکے گا۔ یاد رہے کہ یہ تمام تبدیلیاں وٹس ایپ کے ورژن 2.19.100 میں کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp