YouTube will let you auto-delete search history

اب یوٹیوب سرچ ہسٹری خودبخود ڈیلیٹ ہو سکے گی

یوٹیوب نے صارفین کے لیے  ایک اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کی سرچ ہسٹری خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گی۔اس فیچر سے صارفین کی یوٹیوب سرچ ہسٹری پہلے سے متعین وقت پر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
یوٹیوب صارفین کی سرچ ہسٹری کو  محفوظ رکھتا ہے تاکہ وہ بعد دیکھ سکیں کہ انہوں نے پلیٹ فارم پر کیا کچھ سرچ کیا تھا تاہم یوٹیوب نے صارفین کو اختیار دیا  ہوا ہے کہ وہ اپنی سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اب تک تو صارفین  کو خود ہی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا پڑتی تھی لیکن اب یوٹیوب نے خود کار طور پر بھی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس فیچر سے صارفین 3 ماہ سے لیکر 18 تک کے کے عرصے کو سیٹ کر کے یوٹیوب ہسٹری  کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب سرچ ہسٹری کے آپشن میں تبدیلی کے لیے  اپنے گوگل اکاؤنٹ کے پیج پر آئیں۔ اس کے بعد Privacy & personalizations پر کلک کریں۔ اس کے بعد Activity Controls پھر Youtube history اور پھر Manage activity پر کلک کریں۔

یوٹیوب ہسٹری کے نیچے دو باکسز ہونگے۔ دائیں طرف والے باکس سے آپ  اپنی سرچ اور ویو ہسٹری کو ڈیلیٹ  کرنے کے وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔اگر آپ پہلی بار اس پیج پر آئے ہیں تو آپ کو یہاں پر Keeping activity until you delete it manually لکھا ہوا نظر آئے گا۔ اس کےنیچے Choose to delete automatically پر کلک کر دیں۔ آپ چاہیں تو یہاں سے تین ماہ سے لیکر ڈیڑھ سال تک کے عرصے کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے بعد گوگل آپ کی سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دے گا۔ آپ چاہیں تو Keep until I delete manually بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp