Xiaomi Redmi Note 8 and Redmi Note 8 Pro officially launched in Pakistan

شومی ریڈمی نوٹ 8 اور ریڈمی نوٹ 8 پرو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کرا دئیے گئے

شومی  نے  لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں باضابطہ طور پر  ریڈمی  نوٹ 8 اور نوٹ 8 پرو متعارف کرا دیا ہے۔
ریڈمی نوٹ 8 کے اہم فیچر میں اس کا رئیر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس سیٹ اپ میں مین کیمرہ  48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل، میکرو لینز 2 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔اس  میں بلٹ اِن اے آئی فیچرز کے ساتھ 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی ہے۔نوٹ 8 کے فرنٹ کیمرے میں  پینوراما سیلفی فیچر بھی ہے، جو گروپ فوٹوز کے   لیے بہترین ہے۔

نوٹ 8  میں  6.3 انچ  ڈاٹ ڈراپ ڈسپلے  ہے۔خمدار ڈیزائن کے اس  فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 90 فیصد ہے۔اس فون میں کوالکوم   کا سنیپ ڈریگن 665 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 64 جی بی  یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی ٹائپ-سی پر 18W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔نوٹ 8 کی قیمت کا آغاز 29999 روپے سے ہوتا ہے۔
نوٹ 8 پرو میں  کمپنی نے پہلی بار 64 میگا پکسل کا کیمرہ شامل کیا ہے۔ اس فون کی بیک پر بھی کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
64 میگا پکسل کے مین کیمرے کے ساتھ اس میں 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ  اینگل کیمرہ بھی ہے۔ سیلفی کے لیے اس میں  بلٹ ان اے آئی کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
اس فون  میں  6.53  فل ایچ ڈی پلس ڈاٹ ڈراپ ڈسپلے ہے، جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.4 فیصد ہے۔اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 90 ٹی اوکٹا کور پروسیسر، Arm Mali-G76 3EEMC4جی پی یو، 6 جی بی ریم اور 64 / 128جی بی انٹرنل سٹوریج  ہے۔اس میں 18W ٹائپ سی چارجنگ  سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس فون کے 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 39999 روپے اور 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 42999 روپے ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp