Apple's valuation hits all-time high after U.S. agrees to framework of deal with China

امریکا اور چین کے معاملات بہتر ہونے سے ایپل کی مالیت تاریخ میں سب سے زیادہ ہوگئی

امریکا اور چین کے درمیان ایک نئے تجارتی معاہدے کی خبریں سامنے آنے  سے ایپل کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ اس سے ایپل کے شیئر کی تاریخ  میں سب سے زیادہ یعنی 237.64 ہو گئی۔ شیئر کی قیمت میں 2.8 فیصد اضافے سے ایپل  کی مالیت 1.07 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے۔اگر امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ ہوا تو اس کا ایپل کو کئی طرح سے فائدہ  ہو گا۔
اس سے چین میں بننے والی مصنوعات پر ٹیرف کافی کم  ہو جائے گا۔ ایپل کی اکثر مصنوعات چین میں ہی بنتی ہے اور امریکا بھیجی جاتی ہیں۔
یہ  ٹیرف امریکی کمپنیوں اور امریکی صارفین کو ہی ادا کرنا پڑتا ہے، چین  امریکا کو  اس حوالے سے ایک سینٹ بھی ادا نہیں کرتا۔ امریکی کمپنیاں اضافی ٹیرف کی صورت میں کی گئی ادائیگی کو صارفین سے ہی وصول کرتی ہیں۔چین اور امریکا کے درمیان معاہدے کی صورت میں چینی صارفین ایک بار  پھر آئی فون خرید سکیں گے۔
ایپل اپنی مصنوعات کی ڈیزائنگ  تو امریکا میں کرتا ہے لیکن اس کی پروڈکشن چین میں فوکس کون، پیگا ٹرون اور ریسٹرن جیسی کمپنیاں کرتی ہیں۔ اس وقت ایپل کی مختلف مصنوعات پر  10 سے 25 فیصد تک ٹیکس عائد ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 13 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp