Google Maps is getting more detailed spoken walking directions

گوگل اب پیدل چلنے والوں کو بول کر تفصیلی ہدایات دے گا

گوگل نے میپس ایپلی کیشن کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اس کا مقصد کمزور بصارت  کےافراد کو بول کر زیادہ تفصیلی ہدایات دینا ہے۔اس طرح  کمزور نظر رکھنے والے  افراد  زیادہ بہتر طریقے سے  چہل قدمی کر  سکتے ہیں۔
آواز سے تفصیلی رہنمائی  کا فیچر صارفین کو بتائے گا کہ  کب انہیں  مڑنا  ہے اور کب وہ بڑے انٹرسیکشن  تک پہنچنے والے ہیں۔ اس طرح صارفین زیادہ محتاط رہ کر چہل قدمی کریں گے۔ اگر صارفین غلطی سے اپنے راستے سے ہٹ جائیں گے تو  گوگل میپس  بول کر بتائے کہ وہ اب  دوبارہ سے  دوسرا راستہ بتا رہا ہے۔

گوگل  بزنس انالسٹ ، واکانا سوجیاما،  قانونی طور پر نابینا ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے بلاگ پر لکھا کہ  اس  فیچر سے  کمزور نظر افراد کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے میں کافی مدد ملے گی اور دوسرا اُن میں اکیلے سفر کرنے کا  اعتماد آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ  اس فیچر سے اب وہ اپنے سفر سے زیادہ اپنے منزل مقصود پر پہنچ کر کیے جانے والے کاموں کے بارے میں زیادہ سوچ سکتی ہیں۔
گوگل نے اس  فیچر کا اعلان   عالمی یوم بصارت  کے  موقع پر کیا ہے۔
یہ فیچر اُن افراد کے  بھی کافی مفید ہے جو  چلتے ہوئے  اپنے فون پر بار بار نہیں دیکھنا چاہتے۔
کمزور بینائی کے افراد کے لیے  مختلف کمپنیوں نے کئی ٹولز متعارف کرائے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر مائیکروسافٹ نے سینگ اے آئی (Seeing AI) ایپ متعارف کرائی ہے جو صارفین کو اُن کے گردو نواح کے بارے میں  بتاتی  ہے۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس  صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔امریکا میں یہ فیچر انگریزی اور جاپان میں جاپانی زبان  میں پیش کیا گیا ہے۔گوگل میپس جلد ہی دوسرے ممالک کے لیے مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کرے گا۔ صارفین ایپلی کیشن کی نیوی گیشن سیٹنگ سے آواز  سے تفصیلی ہدایات کا فیچر فعال کر سکتے ہیں۔
[short][show_tech_video 404][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp