Boeing and Porsche are developing an electric 'flying car'

بوئنگ اور پورشے ایک الیکٹرک فلائنگ کار پر کام کر رہے ہیں

بوئنگ  نے لگژری کارساز کمپنی پورشےسے شراکت داری کی ہے جس کے بعد دونوں  ایک ایسی فلائنگ کار کے تصور پر کام کر رہے ہیں،جو عمودی  ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکے۔ان دونوں کمپنیوں کے انجینئر  مل کر اس کار پر کام کر رہے ہیں، دونوں کمپنیوں کے انجینئر مل کر  اس کار کا پروٹو ٹائپ بنائیں گے اور ٹسٹ کریں گے۔اس کے بعد اس گاڑی کو پورشے برانڈ کے تحت فروخت کیا جائے گا۔
دونوں کمپنیوں کا تعاون صرف فلائنگ کار تک محدود نہیں رہے گا۔
دونوں کمپنیاں شہروں میں فضائی سفر نقل پذیری سہولیات کے حوالے سے بھی کام کریں گی۔پورشے نے اپنے اعلان میں کہا ہے  کہ  انہوں  نے ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ  پردستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ  ایک انٹرنیشنل ٹیم   بنائیں گے۔یہ ٹیم   شہروں میں فضائی سفری  نقل پذیری   کو بہتر بنانے کے لیے  کام کرے گی۔ یہ ٹیم شہروں میں پریمیم فلائنگ کاروں  کی متوقع مارکیٹ پر بھی تحقیق کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق بوئنگ  کی  مد مقابل  کمپنی ائیر بس ایس ای پہلے ہی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والی  فلائنگ کار کے تجربات کر رہی ہے۔ لیری پیج کی مدد سے کیٹی ہاک نے حال ہی میں ایک شخص کے لیے  عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ  کا پروٹو ٹائپ  بنایا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر سے سو گنا  زیادہ خاموش ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp