Oppo Reno Ace brings 90Hz display, Snapdragon 855+ and 65W charging

سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ اور 65 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ اوپو نے رینو ایس متعارف کرا دیا

اوپو رینو سیریز میں تازہ ترین   اضافہ   رینو ایس (Reno Ace) ہے۔اس فون میں اوپو نے تمام  فلیگ شپس کے ہارڈ وئیر کو جمع کر دیا ہے۔ اس میں 90 ہرٹز ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 855+ اور کواڈ کیمرہ ہے۔ان خصوصیات کے ساتھ اس میں  مارکیٹ میں دستیاب تیز رفتار ترین چارجنگ سلوشن SuperVOOC 2.0 بھی ہے۔
اس فون کا 65 واٹ کا تیز رفتار ترین چارجر فون کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو صرف 30 منٹ میں مکمل چارج کر دے گا۔  GaN چارجر  کافی کامپیکٹ  ہے۔
یہ USB-PD اور کوالکوم کے کوئیک چارج سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اوپو رینو ایس کا ڈسپلے 6.5 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 20:9 اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔ ڈسپلے میں ایک چھوٹی واٹر ڈراپ نوچ بھی ہے، جس میں اس کا 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون  میں سیکورٹی کے لیے  ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر  اور آواوز کے لیے  ڈوئل فائر سپیکر ہیں۔
فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ  ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586، 5 گنا ہائیبریڈ زوم کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ یونٹ اور 2 میگا پکسل مونو کروم  سنسر ہے۔

 اس فون میں سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ، 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی  بی یو ایف ایس 3.0 سٹوریج ہے۔اوپو رینو ایس میں اوپو کا  اینڈروئیڈ 10 بیسڈ کلر او ایس 6.1 انسٹال ہے۔ اس کی دوسری قابل ذکر خصوصیات میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک، این ایف سی اور ڈوئل  فریکوئنسی جی پی ایس ہے۔
اس فون کے بنیادی ماڈل یعنی 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2999 یوان یا 422 ڈالر، 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی  قیمت 3199 یوان یا 450 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل  قیمت 3799 یوان یا 534 ڈالر ہے۔
اوپو نے اس فون کا ایک خصوصی Gundam Edition Reno Ace ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فون کی بیک پر سرخ یا نیلے کی پینٹنگ ہے۔ کمپنی نے اس فون کے ساتھ خصوصی اسسریز بھی پیش کی ہیں۔ کمپنی نے Gundam Edition Reno Ace کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp