Google talks with TikTok competitor Firework about possible takeover

گوگل نے ٹِک ٹوک کی مقابلے کی ایپ فائر ورکس کی ممکنہ خریداری کے لیے بات چیت شروع کر دی

ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ  گوگل  ٹِک ٹوک کے مقابلے کی  ایپ فائر ورکس  کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا اور نہ ہی ایپلی کیشن کی قیمت طے ہوئی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے لکھا کہ فائر ورکس   کی موجودہ قیمت 100 ملین ڈالر ہو سکتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو سنیپ، لنکڈان اور جے پی مورگن چیز کے سابق  سربراہوں نے  بنایا ہے۔یہ ایپلی کیشن تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ایپلی کیشن ٹِک ٹوک کے مقابلے کی ایپلی کیشن ہے۔
اس  سال سے ٹِک ٹوک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے لیکن فائر ورکس کے صارفین کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں پتا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کروڑوں افراد اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔
فائر ورکس پر 30 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں ویڈیو کو لینڈ سکیپ یا پورٹریٹ دونوں طرح سے دیکھا جا سکتا ہے۔
گوگل کے علاوہ ویبو اور چینی   کمپنیاں بھی فائر ورکس کو خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔اس ایپ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 6 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp