PayPal is withdrawing from Facebook's cryptocurrency Libra

پے پال نے فیس بک کی کرپٹو کرنسی لیبرا کی سپورٹ سے ہاتھ کھینچ لیا

فیس بک کی کرپٹو کرنسی لیبرا ابھی تک منظر عام پر نہیں  آئی لیکن اس کے لیے اچھی خاصی مشکلات کھڑی ہو گئیں ہیں۔ اس کرپٹو کرنسی کی سیکورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے بہت سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر کے مالیاتی اداروں  کی طرف سے اس کرنسی پر تنقید ہو رہی ہے۔اب  اگر یہ کرنسی لانچ ہو بھی جائے تو اس کا  یورپ کی مارکیٹ میں داخل ہونا مشکل ہے۔ جرمنی اور فرانس کے اداروں نے اس کرنسی کو بلاک کرنے کی کوشش بھی شروع کر دی ہیں۔
اب پے پال نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ انہوں نے لیبرا پراجیکٹ کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔پے پال کو خدشہ ہے کہ اس کرپٹو کرنسی کو منی لانڈر نگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک ذریعے نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ہو سکتا ہے پے پال  بعد میں اس کرنسی کی سپورٹ جاری کر دے۔ماسٹر کارڈ اور ویزا کو بھی لیبرا پر تحفظات ہیں لیکن انہوں نے اس کرنسی سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 6 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp