Chinese Company Develops New Recognition System Based on Veins in the Human Hand

چینی کمپنی نے انسانی ہاتھ کی رگوں پر بنیاد پر نیا شناختی نظام تیار کر لیا

انسانی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنیاں زیادہ تر  انسانی چہرے سے شناخت پر کام کر رہی ہے لیکن ایک چینی سٹارٹ اپ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے  انسانی ہاتھ کی رگوں کی بنیاد پر ایک شناختی نظام تیار کیا ہے جو رگوں کے  باریک ترین خواص کی بنیاد پر درست ترین شناخت کرتا ہے۔
اس نظام کو MELUX, AirWave  نے تیار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام انسانی چہرے سے شناخت کی نسبت 10 لاکھ گنا زیادہ درستی سے شناخت کرتا ہے۔
چہرے سے شناخت کے نظام میں مصنوعی ذہانت سے  سے چہرے کے 80 سے 280 خواص کا تجزیہ کیا جاتا ہے لیکن چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ  ان کا بنایا ہوا نظام 0.3 سیکنڈ میں انسانی ہتھیلی کے 10 لاکھ خواص کا تجزیہ کر لیتا ہے۔ مجازی طور پر انسانی ہاتھ کی رگوں سے  شناخت کے نظام کو دھوکہ دینا ناممکن ہے۔اس نظام میں ہتھیلی کو ایک خصوصی سنسر کے اوپر پھیرنا پڑتا ہے، جس کے بعد رئیل ٹائم میں  ہی درست ترین تصدیق ہوتی ہے۔

ائیر ویو کی مکمل ہاتھ کی رگوں کو سکین کرنے کی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت سے  ہتھیلی کے ایک ملین سے زیادہ پوائنٹس کو سکین کرتی ہے۔اس نظام میں صارف چلتے پھرتے یعنی حرکت کرتے ہوئے بھی اپنی ہتھیلی کو سکین کرے گا تو اسے درست نتائج ہی ملیں گے۔
اس وقت چین میں لوگ زیادہ تر چہرے سے شناخت، کیو آر کوڈ اور پاس ورڈ سے  موبائل پے منٹس کی تصدیق کرتے ہیں۔ چینی کمپنی MELUX کا خیال ہے کہ موجودہ نظام میں بہت سے خلا ہیں یا یہ بوڑھے لوگوں کے لیے کافی مشکل ہیں۔
اس میں پرائیویسی کے بھی کافی خدشات ہیں۔ اس لیے ائیر ویو کو متبادل اور بہتر تصدیقی نظام کے لیے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ائیر ویو ٹیکنالوجی کو  2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پچھلے ایک سال میں یہ چین میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ اسے جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کے  بہت سے کیفے ٹیریا اور حکومتی دفاتر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ MELUX اس وقت مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے بھی اس سسٹم کی تنصیب کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 6 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp