وٹس ایپ خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کے تجربات کر رہا ہے
فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ اس وقت خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کا تجربہ کر رہی ہے۔ اس فیچر کو disapprearing messages کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے آپ بھیجے گئے پیغامات کے لیے خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا وقت طے کر سکتے ہیں۔
وٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق یہ فیچر وٹس ایپ کے ورژن 2.19.275 کی اینڈروئیڈ بیٹا ایپ کی گروپ سیٹنگ میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر سے بھیجے گئے میسجز پانچ سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو سکتے ہیں۔
وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ ابھی اس فیچر کے صارفین کے لیے جاری ہونے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اگر یہ فیچر جاری ہوا تو بیٹا ایپلی کیشن استعمال کرنے والے اس فیچر کو سب سے پہلے استعمال کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 3 اکتوبر 2019