vivo V17 Pro announced: Snapdragon 675 SoC  and dual pop-up camera

ویوو نے سنیپ ڈریگن 675 ایس او سی، اور ڈوئل پاپ اپ کیمرہ کے ساتھ وی 17 پرو کا اعلان کر دیا

چینی فون ساز کمپنی  ویوو نے  اس ماہ کے شروع میں سنیپ ڈریگن 712 چپ سیٹ کے ساتھ زیڈ 1 ایکس فون لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی نے ڈوئل پاپ اپ کیمرے کے ساتھ  اپر مڈرینج  سمارٹ فون ویوو وی 17 پرو لانچ کیا ہے۔
ویوو وی 17 پرو کا ڈسپلے 6.44 انچ ایف ایچ ڈی پلس  20:9 سپر ایمولیڈ ہے۔ویوو نے اسے الٹرا فل ویو ڈسپلے کا نام دیا ہے۔فون کی سکرین میں نوچ نہیں ہے اور اس کی سکرین کے نیچے ہی فنگرپرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے۔اس فون میں  ڈوئل پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔
یعنی یہ کیمرہ ضرورت پڑنے پر  فریم سے باہر نکلتا ہے ۔یہ ڈوئل کیمرہ 32 میگا پکسل کے مین اور 8 میگا پکسل  کے الٹرا وائیڈ اینگل یونٹس پر مشتمل ہے۔وائیڈ اینگل کیمرے کا فیلڈ آف ویو 105 ڈگری ہے۔پاپ اپ موڈیول میں   ایک ائیر پیس اور فلیش بھی ہے۔ویوو نے اسے سیلفی سافٹ لائٹ کا نام دیا  ہے۔اس سے آپ کم روشنی میں بہتر تصاویر بنا سکتے ہیں۔اس میں ایک فیچر نائٹ سیلفی کا بھی ہے، جو رات کے وقت بہتر نتائج کے لیے کئی فریمز کو یکجا کر دیتا ہے۔

فون کے بیک پر کواڈ کیمرہ  سیٹ اپ ہے جو درمیان میں عمودی طور پر نصب ہے۔اس میں 48 میگا پکسل کا مین(Sony IMX582)، 13 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو (2x زوم)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔8 میگا پکسل  یونٹ 2.5 سینٹی میٹر کے فاصلے سے بھی اشیاء کی میکرو شوٹنگ کر سکتا ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 675 ایس او سی کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈفن ٹچ او ایس 9.1 انسٹال ہے۔
اس میں ملٹی  ٹربو اور گیم موڈ جیسے فیچرز ہیں۔
یہ فون کرسٹل بلیک اور کرسٹل سکائی رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ فون میں ڈوئل انجن فاسٹ چارجنگ (18W) سپورٹ کے ساتھ 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
بھارت میں اس فون کی قیمت 29990 بھارتی روپے یا 420 ڈالر یا 380 یورو ہے۔ بھارت میں 27 ستمبر سے ایمزون، فلپ کارٹ اور  آف لائن سٹورز پر اس کی فروخت کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد اسے دوسرے ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 ستمبر 2019

Share On Whatsapp