Robocalls now flooding US phones with 200m calls per day

امریکی صارفین کو ہر روز 200 ملین روبو کالز ملتی ہیں

ٹرانزایکشن نیٹ ورک سروسز کی ٹی این ایس 2019 روبو کالز انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق امریکا میں کی جانے والی تمام کالز کا 30 فیصدغیر ضروری کالز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ کالز دھوکہ دہی پر مشتمل ہوتا ہے یا  تشہیری کمپنیوں کی طرف سے ہوتی ہیں۔اس رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ امریکی صارفین یومیہ 200 ملین غیر ضروری کالز وصول کرتے ہیں۔
  ٹی این ایس  سینکڑوں  موبائل کیرئیر کی طرف سے کی جانے والی یومیہ 1 ارب کالز کا تجزیہ کرتے ہیں۔
  ٹی این ایس کا مقصد مشین لرننگ  کی مدد سے سپام کالز کو صارفین  تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ٹی این ایس کے مطابق  روپے اور ذاتی معلومات کے لیے کی جانے والی ذاتی کالز  سب سے زیادہ خطرے والی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صارفین کو 2018 میں 26.3 ارب روبو کالز کی گئیں۔ یہ تعداد پچھلے سال سے 46 فیصد زیادہ تھی۔
امریکی صارفین کے لیے روبوکالز سے 100 فیصد چھٹکارا پانا ممکن نہیں لیکن  کچھ طریقوں کی  بدولت  اس سے بچا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے ایف ٹی سی کی Do not call رجسٹری میں نمبر درج کرا  کر روبو کال رپورٹ کرنا پڑتی ہے۔
صارفین صارفین فون میں ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ کو فعال کر سکتے ہیں، جس سے وہ صرف اپنے رابطہ نمبروں سے کال وصول کر سکتےہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس، گلیکسی نوٹ اورپکسل فونز میں پہلے سے ایسے فیچرز شامل کئے ہیں جو پہلےہی بتا دیتے ہیں کہ یہ کال سپام ہے، اس لیے اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ صارفین Nomorobo، Hiya اور  RoboKiller جیسی ایپلی کیشن استعمال کر کے بھی روبو کالز سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
کمپنیوں کے مخصوص نمبروں سے آنے والی   روبو کالز سے چھٹکارے کے لیے صارفین  کمپنیوں کے مخصوص نمبروں کو بلاک لسٹ میں ڈال کر ان سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 ستمبر 2019

Share On Whatsapp