Snapchat may add a dedicated news tab

سنیپ چیٹ ایپلی کیشن میں خصوصی نیوز ٹیب شامل کر سکتا ہے

سنیپ  اپنی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ میں  خبریں شامل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سنیپ مختلف پبلیشروں سے  ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ اپنی خصوصی نیوز ٹیب کے لیے مواد کا بندوبست کیا جا سکے۔ یہ خصوصی ٹیب ”ڈسکور“ میں شامل کی جائے گی۔ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکتا کہ  سنیپ نے کتنے پبلیشروں سے بات چیت کی ہے لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ سنیپ 2020 میں اس ٹیب کو لانچ کر دے گا۔
سنیپ چیٹ نے اس  فی الحال نیوز فیڈ کے فیچر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 ستمبر 2019

Share On Whatsapp