Facebook Live is now available in the Lite app

فیس بک لائیو اب لائٹ ایپ میں بھی دستیاب ہے

فیس بک لائیواب  سوشل نیٹ ورک کی لائٹ ایپ میں بھی دستیاب ہے۔ اب سستے فون   اور سست انٹرنیٹ  رکھنے والے صارفین بھی زیادہ آڈینس تک آسانی سے   پہنچ سکتے ہیں۔
فیس بک نے  لائٹ ایپ میں اس نئے فیچر کااعلان  انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ کنونشن ، ایمسٹرڈم میں کیا۔  اس تقریب میں کمپنی نے واچ پارٹی اور  فیس بک لائیو میں بہت سے نئے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں۔ ایک نئے فیچر سے تخلیق کار اپنی لائیو براڈ کاسٹنگ کی ریہرسل بھی کر سکتے ہیں۔
اس فیچر سے یہ ویڈیوز صرف پیج کے ایڈمنز اور ایڈیٹرز کو ہی نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ پبلیشر لائیو ویڈیو  کو شروع اور آخر سے کاٹ سکتے ہیں۔ پبلیشر زیادہ طویل سٹریم، جیسے لائیو سپورٹس میچز کو بھی دکھا سکتے ہیں کیونکہ اب لائیو ویڈیو کا دورانیہ بڑھا کر 8 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے یہ چار گھنٹے تھا۔ اس کے علاوہ صارفین لائیو کے  دوران دوسری ایپس بھی استعمال کرتے ہوئے دوسری سروسز پر  لائیو سٹریمنگ  کر سکتے ہیں۔فیس بک نے اب پیجز کو بھی واچ پارٹیز شیڈول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
فیس بک نے Creator Studio کے لیے بھی  نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ فیس بک نے اس میں اب آٹو کیپشنگ کے لیے  13 نئی زبانیں اور 6 ماہ پیشتر ہی انسٹاگرام پوسٹ شیڈول کرنے کے فیچر  شامل کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 ستمبر 2019

Share On Whatsapp