Vivo introduces NEX 3 5G with Snapdragon 855 Plus and Waterfall Display

ویوو نے سنیپ ڈریگن 855 پلس اور واٹر فال ڈسپلے کے ساتھ NEX 3 5G متعارف کرا دیا

ویوو نے NEX 3متعارف کرادیا ہے۔ اسے 5G کے ساتھ پیش کیا گیاہے۔ یہ ویوو کا پہلا نان گیمنگ  فلیگ شپ ہے، جسے اگلی نسل کی کنکیٹیویٹی کی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس فون میں تین کیمرے ہیں۔ مین کیمرہ 64  میگا پکسل کا  ہے۔ یہ پہلا فلیگ شپ ہے،جس میں  نیا Samsung ISOCELL Bright GW1 سنسر ہے۔ فون میں 13 میگا پکسل وائیڈ اینگل اور 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔
نیکس 3 کافی خوبصورت ڈیوائس ہے لیکن اس کی سکرین کے اس کے حسن کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔
کمپنی نے اس کی سکرین کو Waterfall FullView Display کا نام دیا ہے۔ یہ 6.89 انچ کا سپر ایمولیڈ پینل ہے۔ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو کافی متاثر کن یعنی 99.6 فیصد ہے۔ اتنی زیادہ سکرین ٹو باڈی ریشو سکرین کے قریباً 90 درجے کے خم دار کناروں کی وجہ سے ہے۔ سائیڈوں سے سکرین کو بڑھانے کے لیے ویوو نے فزیکل بٹنز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ اس کی جگہ اب Touch Sense نے لے لی ہے۔ جو ٹچ بٹن کی صورت میں کام کریں گے۔ فون میں ایک فیچر X-Axis Haptic کا بھی ہے، جو گیمز اور ٹائپنگ میں زیادہ بہتر وائبریشن فراہم کرے گا۔

اس فون کے سیلفی کیمرے کا میکنزم ایکس 27 پرو کی طرح ہے لیکن اس میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس میں ایک فیچر Portrait Master’s Hyper HDR بھی ہے۔ یہ صارف کے چہرے اور پس منظر کی روشن جگہوں کے بیچ ڈائنامک رینج کی درستی کو بڑھاتا ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ، 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل ستوریج ہے۔ اس فون کی بیٹری کی گنجائش 44W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ ہے۔
نیکس 3 سیریز آنے والے مہینوں میں ایشیا پیسیفک، جنوب مشرقی چین اور کئی دوسرے ممالک میں فروخت کی جائے گی۔
  اس فون کے 8 جی بی ریم، 128 جی بی سٹوریج اور 4G کے حامل ماڈل کی قیمت 4998 یوان یا 707 ڈالر ہے۔
8 جی بی ریم، 256 جی بی سٹوریج اور 5G ماڈل کی قیمت 5698 یوان یا 810 ڈالر ہے۔  فون کے 12 جی بی / 256 جی بی / 5G ماڈل کی قیمت 6198 یوان یا 877 ڈالر ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی فروخت کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔
اس فون کے ساتھ ویوو نے TWS Earphone بڈز اور کوالکوم کی تازہ ترین QCC5126 وائرلیس چپ بھی متعارف کرائی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp