How to Convert Low Resolution Image to High Resolution for Free?

کم ریزولوشن کی تصاویر کو ہائی ریزولوشن میں بدلیں

اے آئی امیج انلارجر(AI Image Enlarger) مصنوعی ذہانت کی بدولت آپ کی کم ریزولوشن کی تصاویر کو ہائی ریزولوشن میں بدل دیتا ہے۔یہ انٹرنیٹ پر دستیاب بہت سے  آن لائن ٹولز سے بہتر ہے۔اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے آسان انٹرفیس سے آپ بہت آسانی سے تصویر کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کر سکتے ہیں،  مطلوبہ سائز اور فارمیٹ منتخب کر سکتے ہیں۔یہ سب کام آپ بس ایک کلک میں بھی کر سکتے ہیں۔
اے آئی امیج انلارجر ایک آن لائن سروس ہے، جسے ایک ڈاؤن لوڈ ایبل ٹول کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔
بہت سے فلٹرز اور ایفکیٹس سے پاک یہ ٹول  تیز رفتاری سے تصویر کی ریزولوشن بدلتا ہے۔
آپ اس میں 3 ایم بی تک کی JPG، JPEG اور PNG فارمیٹس کی تصاویر کو ہائی ریزولوشن میں بدل سکتے ہیں۔  یہ ٹول تصاویر کو آن لائن اپ لوڈ کر کے پراسس کرتا ہے اور پھر آپ کو  ہائی ریزولوشن تصویر فراہم کرتا ہے۔
اس ٹول کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 ستمبر 2019

Share On Whatsapp