LG's new 4K UHD CineBeam projector is way more affordable

ایل جی نے مناسب قیمت میں 4K UHD CineBeam پروجیکٹر متعارف کرا دیا

ایل جی نے کولاروڈو میں ہونے والی نما ئش CEDIA 2019 میں پروجیکٹرز کے شارٹ تھرو ماڈلز کے ساتھ ایک نیا مناسب قیمت کا  قیمت کا 4K UHD CineBeam پروجیکٹر بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ پروجیکٹر دیوار سے صرف  7.2 انچ فاصلے سے بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔ اس پروجیکٹر کے ساتھ پیش کیے گئے شارٹ تھرو ماڈل کی قیمت تو 6000 ڈالر ہے لیکن اس نئے پروجیکٹر کی قیمت صرف 1799 ڈالر ہے۔
ایل جی نے پہلا 4K ماڈل 3000 ڈالر میں پیش  کیا تھا لیکن 4K UHD CineBeam اس سے بھی کافی سستا ہے۔

ایل جی کا کہنا ہے کہ CineBeam پروجیکٹر (ماڈل نمبر HU70LA)  بہترین کامپیکٹ ڈیزائن کا حامل ہے۔ یہ  دیوار پر 3,840 x 2,160 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 140 انچ سائز کی تصویر بنا سکتا ہے۔ اس کی روشنی 1500 اے این ایس آئی نوریہ ہے۔ یہ ایچ ڈی آر 10 اور TruMotion ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے۔  اس ڈیوائس میں گوگل اسسٹنٹ کے لیے بلٹ ان وائس کنٹرول ہے۔ امریکا میں یہ اکتوبر سے ایل جی کے مخصوص ڈیلروں کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 ستمبر 2019

Share On Whatsapp