Facebook suspended Israeli PM's campaign chatbot for hate speech

نفرت انگیز پیغامات پھیلانے پر فیس بک نے اسرائیلی وزیر اعظم کا چیٹ بوٹ بند کر دیا

فیس بک نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن ہایو کے آفیشل اکاؤنٹ سے منسلک چیٹ بوٹ کو نفرت انگیز پیغامات کی وجہ سے  بند کر دیا ہے۔ اس چیٹ بوٹ کے پوسٹ کیے ہوئے پیغامات میں  کہا گیا تھا کہ ” اسرائیل کے عرب سیاستدان ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں“۔ یہ چیٹ بوٹ  الیکشن مہم کے رضاکار کے طور پر کام کر رہا تھا۔یہ چیٹ بوٹ منگل  کو ہونے والے الیکشن میں نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکود  پارٹی کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس چیٹ بوٹ کے پیغامات میں پارٹی کے حمایتیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ خطرناک بائیں بازو  کی جماعتوں کے خلاف ووٹ دیں، جو عرب سیاستدانوں پر انحصار کیے ہوئے ہیں۔ چیٹ بوٹ نے مزید پیغام دیا کہ   اسرائیل کے عرب  سیاست دان   عورتوں، بچوں اور مردوں سمیت سب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور  ایٹمی ایران کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ  وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا سکے۔
فیس بک نے پہلے تو اس چیٹ بوٹ پر 24 گھنٹے کی پابندی لگائی۔ اس کے بعد احتیاط سے شکایت کا جائزہ لیا۔ پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتا چلنے پر  فیس بک نے یہ چیٹ بوٹ  ہی بند دیا لیکن اس کا اثر نیتن  یا ہو کے آفیشل  پیج  پر نہیں پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp