Samsung discontinues its mirroring app for smartphones

سام سنگ نے سمارٹ فونز کے لیے اپنی مرر ایپ کو بند کر دیا

سام سنگ نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے SideSync کو بند رہا  ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اس فیصلے کی وجہ  کمپنی کے اندرونی  آپریشنز میں پالیسی کی تبدیلی  کو قرار دیا۔ گوگل پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 50 ملین سے زیادہ ہے۔
SideSync سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی سکرین اپنے ٹیبلٹ  یا پی سی پر شیئر کر سکتے ہیں۔  سام سنگ  صارفین  کو  بند ہونے والی ایپلی کیشن SideSync کی بجائے  ایک دوسری ایپ Samsung Flow استعمال کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ سام سنگ فلو بھی  یہی کام کرتی ہے جو  اس سے پہلے SideSync کرتی تھی۔سام سنگ نے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ 15 اکتوبر سے  SideSync دستیاب نہیں ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp