MIT scientists accidentally create the blackest material ever

ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر اب تک کا سیاہ ترین مادہ تخلیق کر لیا

سیاہ اب مزید سیاہ ہو گیا ہے۔ ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر ایک ایسا مادہ بنایا ہے، جو پچھلے سے موجود سیاہ ترین مادے سے بھی 10 گنا زیادہ سیاہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مادہ آنے والی روشنی کا 99.995 فیصد جذب کر سکتاہے۔یہ مادہ عمودی طور پر نصب کاربن نینو ٹیوب سے بنا ہے۔انہیں  کلورین  لگی ایلومینیم فوائل سے بنایا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے اسے حادثاتی طور پر تخلیق کیا گیا ہے۔
اصل میں تو ماہرین برقی موصل مادے جیسے ایلومینیم  پر کاربن نینو ٹیوب  بنانے کے تجربات کر رہے تھے۔
اس کے لیے وہ ان کی برقی اور تھرمل خصوصیات کو بڑھا رہے تھے۔نتائج کے رنگوں  نے ماہرین کو حیران کر دیا۔ جلد ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے حقیقت میں کیا تخلیق کیا ہے۔
اس وقت تو اس دریافت کا مظاہرپ  نیویارک سٹاک ایکسچینج میں The Redemption of Vanity نمائش میں کیا جا رہا ہے جہاں اسے 2 ملین ڈالر مالیت کے 16.78 کیرٹ کے قدرتی پیلے  ہیرے کے گرد لپیٹا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مادے کو بصریات کے شعبے اور خلائی دوربینوں میں استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp