The New iPhone Is Making People With Trypophobia Uncomfortable

نیا آئی فون ٹرائیپوفوبیا کے شکار لوگوں کی پریشانی کا باعث بن گیا

ایپل کے آئی فون کے نئے ماڈل کے بارے میں خبریں تو سامنے آ چکی ہیں۔ اسے منگل کی رات کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس بار آئی فون 11  کی بیک پر تو ڈوئل  رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے لیکن پرو اور پرو میکس کی بیک پر ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
اس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ   نے ٹرائیپوفوبیا (trypophobia)  میں مبتلا لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ٹرائیپوفوبیا ایک ایک خوف ہے، جس میں مبتلا شخص  کسی بھی غیر متوازن ترتیب کے سوراخ، ابھار یا دیگر غیر متوازن پیٹرن سے  پریشان ہوتا ہے۔
اس خوف میں مبتلا شخص  شہد کی مکھی کے چھتے  کو دیکھ کربھی  پریشان ہوتا ہے۔  تحقیق کے مطابق یہ خوف  ذہنی دباؤ کے حملے کا باعث بنتا ہے۔
آئی فون 11 پرو اور پرو میکس کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی ترتیب  بھی کچھ ایسی ہے جو  ٹرائیپوفوبیا کے شکار افراد  کی بے چینی بڑھا رہی ہے۔
جہاں ٹرائیپوفوبیا کے شکار افراد اس کیمرہ سیٹ اپ  سے پریشان ہیں، وہ دیگر بہت سے افراد اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں ۔سازشی نظریات پر یقین رکھنے والے اس کیمرہ سیٹ اپ  کو دجال کی آنکھ سے بھی مشابہ قرار دے رہے ہیں۔
َ

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp